امریکا نے 35 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا

صدارتی انتخاب میں روس کی مداخلت کے بعد سے امریکا اور روس کے درمیان تعلقات مزید خراب ہو گئے تھے

صدارتی انتخاب میں روس کی مداخلت کے بعد سے امریکا اور روس کے درمیان تعلقات مزید خراب ہو گئے تھے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا نے صدارتی انتخابات میں مبینہ طور پر مداخلت کے الزام کے بعد 35 روسی سفارتکاروں کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا وقت دے دیا گیا۔ ایف بی آئی کی جانب سے صدارتی انتخاب میں روس کی مداخلت کے بعد سے امریکا اور روس کے درمیان تعلقات مزید خراب ہو گئے تھے، تاہم اب اوباما حکومت نے روس کے 35 سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا، جبکہ امریکا کے اس اقدام کو صدارتی انتخاب میں مداخلت کرنے کا ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ صدر اوباما نے ڈیموکریٹک پارٹی کی انتخابی مہم کو متاثر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے روس سے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا، تاہم روس نے ہمیشہ صدارتی انتخاب میں مداخلت کی تردید کی ہے۔

No comments.

Leave a Reply