چین نے سیکیورٹی کونسل میں مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی بھارتی قرارداد روک دی

جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر

جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت Jaish-e-Mohammad کے سربراہ Maulana Masood Azhar کو عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دینے کے لیے اقوام متحدہ میں کئی بار قرارداد لا چکا ہے  اور ہر بار اسے چین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،  چین نے کئی بار بھارتی قرارداد کو تکنیکی بنیادوں پر ویٹو کیا اور اس بار Maulana Masood Azhar سے متعلق قرارداد کو مسترد کر دیا ہے۔  دوسری جانب بھارت وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ کا کہنا تھا کہ بھارت نے 9 ماہ قبل Maulana Masood Azhar کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے قراداد پیش کی  جس پر سیکیورٹی کونسل کے تمام ارکان کی جانب سے حمایت ملی تاہم چین نے اس قرارداد کو اپریل سے روکے رکھا اور اب اسے مسترد کر دیا ہے۔  Maulana Masood Azhar کو دہشت گرد قرار دلوانے میں بھارت کو امریکا، برطانیہ اور فرانس کی حمایت حاصل ہے  تاہم چین کی جانب سے قرارداد کو ہمیشہ ویٹو کیا گیا جب کہ تکنیکی رکاوٹ ختم کرنے کے لیے بھارت نے چین سے کئی بار مذاکرات بھی کیے مگر وہ کامیاب نہ ہو سکے اور بھارت کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت میں بھی چین رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ بھارت Jaish-e-Mohammad د کے سربراہ Maulana Masood Azhar کو پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے سمیت مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی کارروائیوں کا ذمہ دار قرار دیتا ہے  جبکہ پاکستان پر Jaish-e-Mohammad کی حمایت کرنے کا الزام بھی عائد کرتا ہے تاہم پاکستان نے ہمیشہ بھارتی الزام کو مسترد کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply