سال 2016ء میں قدرتی حادثات اور ناگہانی آفات ایک نظر میں

ایکواڈرو میں آنے والا زلزلہ تھا، جس کے نتیجے میں 233 افراد جان سے گئے

ایکواڈرو میں آنے والا زلزلہ تھا، جس کے نتیجے میں 233 افراد جان سے گئے

نیوز ٹائم

دو ہزار سولہ کئی حوالوں سے یاد رکھا جائے گا، تاہم اس سال پیش آنے والے ایسے حادثات بھی کم نہیں، جس میں کوئی انسانی غلطی نہیں تھی بلکہ قدرتی طور پر یہ آفات پیش آئیں، جس سے بھاری مالی جانی نقصان کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر تباہی بھی پھیلی۔ موسمی تغیرات کی وجہ سے پیش آنے والے ان واقعات میں رواں سال 7 اپریل 2016 ء کو لاطینی امریکہ کے ملک Ecuador  میں آنے والا زلزلہ تھا، جس کے نتیجے میں 233 افراد جان سے گئے۔ پیرس میں بھی آسمانی بجلی گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 11 افراد جھلس گئے۔ امریکا Matthew Storm کو صدی کا سب سے بڑا طوفان قرار دیا گیا، جس میں 43 افراد جان سے گئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔ چین میں آنے والا آندھی اور طوفان 78 افراد کی زندگی کی شمعیں ہمیشہ کے لیے بجھا گیا۔ امریکا میں برف کے طوفان نے بھی خوب تباہی مچائی جس کی وجہ سے 29 افراد جاں بحق ہوئے۔ تائیوان میں زلزلے سے 14 افراد ہلاک ہوئے اور 150 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔ ناروے میں آسمانی بجلی گرنے سے 300 سے زائد Bighorn ہلاک ہو گئے۔ چین کے صوبے Fujian میں لینڈ سلائڈنگ سے 41 افراد لاپتہ ہوئے۔ بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 79 افراد ہلاک ہوئے۔ میکسیکو میں خطرناک سمندری طوفان آیا جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 38 ہو گئی۔ California کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ،جس سے 565,070 ایکٹر کا رقبہ جل کر خاک ہو گیا۔ Louisiana میں خطرناک سیلاب آیا جس کی وجہ سے پانی کی سطح 1.8میٹر تک پہنچ گئی جبکہ 13 افراد ہلاک ہوئے۔ اٹلی اور میانمر میں magnitude 6.8 زلزلوں کے نتیجے میں 240 افراد جان سے گئے۔ جاپان میں فوکوشیما میں  7 اعشاریہ 3  زلزلے کے باعث کئی ہلاکتیں ہوئیں۔

No comments.

Leave a Reply