سال 2016 ء کے دوران جاپان بھر میں محسوس کیے جانے والے زلزلوں کی تعداد 6500 سے زائد

سال 2016 ء کے دوران جاپان بھر میں محسوس کیے جانے والے زلزلوں کی تعداد 6500 سے زائد

سال 2016 ء کے دوران جاپان بھر میں محسوس کیے جانے والے زلزلوں کی تعداد 6500 سے زائد

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

رواں سال جاپان میں آنے والے ایک یا اس سے زیادہ شدت کے زلزلوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.5 گنا رہی۔ جاپانی زلزلہ پیما 0 سے 7 تک ہے۔  صفر انسانوں کے لیے تقریبا غیر محسوس جبکہ 7 شدید ترین درجہ ہوتا ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شام 7 بجے تک رواں سال ملک میں آنے والے ایک یا اس سے زیادہ شدت کے زلزلوں کی تعداد 6 ہزار 566 ہو گئی تھی۔  گزشتہ سال یہ تعداد 1 ہزار 842 تھی۔ محکمہ موسمیات نے 2016 ء کے دوران آنے والے زلزلوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ کے طور پر Kumamoto میں آنے والے زلزلوں کا حوالہ دیا ہے۔ مغربی Prefecture میں محسوس کیے جانے والے سلسلہ وار جھٹکوں کے باعث صرف اپریل میں 3 ہزار سے زائد ایسے زلزلے آئے۔ نومبر میں، Fukushima Prefecture کے قریب آنے والا زلزلہ جاپان کے شمالی سے مغربی ساحل تک تسونامی کا باعث بنا۔ ہمسایہ پریفیکچرز میں تسونامی کی 1.4 میٹر بلند لہریں ریکارڈ کی گئیں۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداران نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں زلزلوں اور تسونامی کے لیے پیشگی تیاری رکھیں  کیونکہ جاپان بھر میں کہیں بھی شدید زلزلے آ سکتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply