برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے بھی فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دے دیا

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے

لندن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے بھی فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بستیوں کی تعمیر کو مسئلہ بنا کر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن قائم نہیں کیا جا سکتا، برطانیہ مسئلے کے حل کے لیے 2 قومی ریاست کا حامی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بعد برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے بھی کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی تعمیرات غیر قانونی ہیں، بستیوں کی تعمیر کو مسئلہ بنا کر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ فلسطین میں یہودی آبادکاری کے معاملے پر بات کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے تنازع میں بستیوں کی تعمیر ہی ایک مسئلہ نہیں ہے، برطانیہ مسئلے کے حل کے  لیے دو قومی ریاست کا حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل میں تنازع کافی پیچیدہ ہے، تاہم عالمی برادری کی حمایت سے فلسطین اور اسرائیل کا بات چیت سے مسئلہ حل ہو گا، جبکہ خطے کے استحکام کے لئے مسئلے کا مستقل حل نکلنا چاہیے۔

No comments.

Leave a Reply