بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص قرار

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

دنیا کی معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی Bill Gates ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے۔  امریکی میگزین فوربس نے سال 2016 ء کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق Bill Gates کے اثاثوں کی مالیت 75 ارب ڈالر رہی اور اس طرح وہ دنیا کے امیر ترین شخصیت قرار پائے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس Bill Gates کے اثاثوں کی مالیت 79.2 ارب ڈالر تھی جس میں رواں برس کمی واقع ہوئی۔ گزشتہ 22 برسوں میں یہ 17 واں موقع ہے جب Bill Gates نے دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ملبوسات بنانے والی کمپنی Zara کے مالک Amancio Ortega 67 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ Berkshire Hathaway ان کارپوریشن کے چیف Warren Buffett 60.8 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے امیر ترین شخص قرار پائے۔  Mexico Telecommunications کے چیئرمین Carlos Slim 50 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ فیس بک کے بانی 31 سالہ Mark Zuckerberg 16 ہویں سے سیدھا چھٹے نمبر آ گئے جبکہ ان کے اثاثوں کی مالیت 44.6 ارب ڈالر رہی۔ Cosmetics کمپنی L’Oréal کی مالکن فرانس سے تعلق رکھنے والی Liliane Bettencourt 36.1 ارب ڈالر کے ساتھ 11ہویں نمبر پر رہیں۔ دنیا کے امیر ترین افراد کی اپنی 30 ویں سالانہ فہرست میں فوربس نے بتایا کہ اس وقت دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد ایک ہزار 810 ہے جن کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 6.5 ٹریلین ڈالر ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ایک ارب پتی شخص کے اوسط مجموعی اثاثے کی مالیت گزشتہ برس کی نسبت کم رہی ہے۔ 2016 میں ایک ارب پتی شخص کے اثاثوں کی اوسط مالیت گزشتہ برس کی نسبت 30 کروڑ ڈالر تک کم رہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ 540 ارب پتی افراد امریکا میں موجود ہیں۔

No comments.

Leave a Reply