ایسا ہوٹل جہاں شادی شدہ افراد کا داخلہ ممنوع

اس ہوٹل کا نام ''ایش ڈان پارک ہوٹل'' ہے جو برطانوی کائونٹی سکس کے قصبے ایسٹ گرنسٹیڈ میں واقع ہے

اس ہوٹل کا نام ”ایش ڈان پارک ہوٹل” ہے جو برطانوی کائونٹی سکس کے قصبے ایسٹ گرنسٹیڈ میں واقع ہے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

طلاق کی شرح کے حوالے سے برطانیہ دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے جہاں تقریباً 40 فیصد شادیوں کا انجام طلاق کی صورت میں ہوتا ہے۔ اعداد و شمار کے تجزیئے سے یہ بات بھی سامنے آ چکی ہے کہ سال بھر میں جنوری کا مہینہ طلاق کے حوالے سے اہم ہے۔ برطانوی باشندے اس مہینے میں سب سے زیادہ طلاق کے کیس فائل کرتے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ تجربہ شیئر کر کے دل ہلکا کرتے ہیں اور اس غم کو بھلانے کے مطابق شاید طلاق کی اسی بلند شرح کی وجہ سے لندن میں ایک ایسا ہوٹل قائم کر دیا گیا ہے  جو صرف ایسے افراد کو سروسز  فراہم کرتا ہے جن کی اپنے شریک حیات سے علیحدگی ہوئی ہو اور وہ تاحال اس کے غم میں مبتلا ہوں۔ اس ہوٹل کا نام ” Ashdown Park Hotel ” ہے جو برطانوی East Sussex  کے قصبے East Grinstead میں واقع ہے۔ شریک حیات سے علیحدگی کے بعد لوگ یہاں آ کر ٹھہرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کر  کے دل ہلکا کرتے ہیں اور اس غم کو بھلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس ہوٹل نے ماہرین نفسیات کی خدمات بھی حاصل کر رکھی ہیں جو یہاں آنے والے دل شکستہ افراد کی دل جوئی کرتے ہیں  اور انہیں اس صدمے کو بھلانے اور توجہ اپنی ذات کی طرف مبذول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ Sarah Davison بھی ان ماہرین نفسیات میں سے ایک ہیں جو اس ہوٹل میں فرائض سرانجام دیتی ہیں۔ سالوں قبل سارہ خود اسی طرح کے تجربے سے گزر چکی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply