کافی جلد کے کینسر سے محفوظ رکھتی ہے

کافی جلد کے کینسر سے محفوظ رکھتی ہے

کافی جلد کے کینسر سے محفوظ رکھتی ہے

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

اگر آپ کو کافی بہت پسند ہے تو آپ کے لئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ دن میں 4 یا اس سے زائد کپ کافی پیتے ہیں ان میں جلد کا کینسر (میلانوما) ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔ جلد کا کینسر دنیا کے خطرناک ترین کینسرز میں سے ایک ہے اور ہر سال 10 ہزار افراد اس کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ 75 ہزار لوگ ہر سال اس کا شکار ہوتے ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ کافی میں ایک ایسا کمپائونڈ دریافت ہوا ہے جو کہ جلد کے کینسر سے انسان کو بچاتا ہے۔تحقیق میں ساڑھے 4 لاکھ افراد جن کی عمریں 50 اور 71سال کے درمیان تھیں، سے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ تحقیق کے آغاز میں ان میں سے کسی کو بھی کینسر نہ تھا اور ایک دہائی تک ان لوگوں کو ٹریک کیا گیا۔ تحقیق کے اختتام پر یہ بات سامنے آئی کہ 3 ہزار سے کم افراد کو کینسر جیسا موذی مرض لاحق ہوا تھا جبکہ 2 ہزار افراد کو جلد کی ایک قسم کا کینسر ہو چکا تھا۔ اس کے بعد سائنس دانوں نے کینسرزدہ افراد اور ان کے کھانے پینے کے معمولات کو دیکھا۔ ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ کینسر سے محفوظ رہنے والے افراد میں اکثریت 4 سے زائد کافی کے کپ روزانہ پینے کے عادی تھے۔ ماضی میں بھی ایسی تحقیقات ہو چکی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ کافی کینسر سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply