فلسطین کے صدر محمود عباس پاکستان پہنچ گئے

صدر پاکستان ممنون حسین نے محمود عباس کا نور خان ائیر بیس پر استقبال کیا

صدر پاکستان ممنون حسین نے محمود عباس کا نور خان ائیر بیس پر استقبال کیا

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

فلسطین کے صدر محمود عباس 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو فلسطین کے صدر محمود عباس 3 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، Mamnoon Hussain نے نور خان ائیر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ محمود عباس صدر Mamnoon Hussain، وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ فلسطینی صدر اور نواز شریف اسلام آباد میں فلسطین کے نئے سفارتخانے کا افتتاح کریں گے۔ فلسطین کے صدر یکم فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ واضح رہے فلسطینی صدر محمود عباس کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہے، اس سے قبل 2005ء اور 2013ء میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply