امریکا اور سعودیہ کا ایرانی ایٹمی معاہدے کے لیے سختی سے عمل کرانے پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ریاض، واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا اور سعودی عرب نے ایرانی ایٹمی معاہدے پر سختی سے عمل کرانے پر اتفاق کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اتفاق رائے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں کی جانب سے ایرانی معاہدے پر سختی سے عمل کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ وائٹ ہائوس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی فرماں رواں شاہ سلمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 7 مسلم ملکوں پر ویزا پابندی کا مطلب تمام مسلمانوں پر پابندی نہیں، 90 دن محفوظ پالیسیاں مرتب کرنے کے بعد تمام ملکوں کو ویزا جاری کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی عرب کے فرماں روان شاہ سلمان عبد العزیز کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔

No comments.

Leave a Reply