جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کو 6 ماہ کیلئے نظر بند کر دیا گیا

جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید

جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید

لاہور ۔۔۔ نیوز ٹائم

جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کو لاہور میں Masjid-e-Qudsia  Chauburji میں 6 ماہ کیلئے نظر بند کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے حافظ سعید سمیت 5 افراد کو نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کو Masjid-e-Qudsia Chauburji میں نظر بند کیا گیا، یہ نظر بندی 6 ماہ کیلئے ان کے حفاظتی اقدامات کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کے ساتھی  Abdullah Ubaid ، Zafar Iqbal ، Abdur Rehman Abid اور Qazi Kashif Niaz شامل ہیں۔ وزارت داخلہ نے 4 روز قبل Jamaat-ud-Dawa ،  Falah-e-Insaniat Foundation (FIF) اور ان پانچوں افراد کے نام واچ لسٹ میں ڈالے تھے  اور ان افراد کو شیڈول 2 کے تحت نظر بند کیا گیا اور دونوں تنظیموں کو بھی شیڈول 2 کے تحت واچ لسٹ میں رکھا گیا تھا، یہ 5 افراد دونوں تنظیموں کے فعال رکن تھے۔ محکمہ داخلہ نے حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کو جس عمارت میں نظر بند رکھا ہے اس تمام ایریا کو جیل قرار دے دیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق Jamaat-ud-Dawa کے 12 دفاتر سے متعلق سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا، حافظ سعید اوران کے ساتھیوں کی نظر بندی کا فیصلہ 27 جنوری کو وفاقی وزارت داخلہ کے اہم اجلاس میں ہوا تھا اور مزید افراد کو بھی فورتھ شیڈول میں شامل کیا جا رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply