اٹلی کے ایک گائوں جہاں ہر 10 میں سے ایک سے زائد فرد کی عمر 100 سال

سات سو افراد پر مشتمل اس گائوں کے 81 افراد کی عمر 100 سال سے تجاوز کر چکی ہیں

سات سو افراد پر مشتمل اس گائوں کے 81 افراد کی عمر 100 سال سے تجاوز کر چکی ہیں

روم ۔۔۔ نیوز ٹائم

اٹلی کے ایک گائوں جہاں ہر 10 میں سے ایک سے زائد فرد کی عمر 100 سال تک پہنچ چکی ہے انہوں نے طویل العمری کے راز کا انکشاف کیا ہے جو صحت بخش غذا کا استعمال ہے۔ یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔Rome’s Sapienza University اور San Diego School آف میڈیسن کی مشترکہ تحقیق کے دوران ماہرین نے 6 ماہ اس بات کو جاننے میں لگائے کہ Acciaroli نامی گائوں کے رہائشیوں کی عمریں اتنی طویل کیوں ہوتی ہیں۔ تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ اس گائوں کے رہائشیوں کے اندر امراض قلب، dementia اور دیگر امراض کے خلاف قدرتی مدافعت موجود ہے۔ 700 افراد پر مشتمل اس گائوں کے 81 افراد کی عمر 100 سال سے تجاوز کر چکی ہیں اور مقامی افراد کے مطابق اس کی وجہ زیتون کا تیل، سبزیاں، مچھلیاں اور پھلوں کا استعمال ہے۔ہم صرف صحت بخش غذا استعمال کرتے ہیں جو تازہ ہوتی ہے اور اکثر ہم نے خود اگائی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم گوشت کے لیے اپنی مرغیاں اور مچھلیاں پالتے ہیں اور زیتون کے تیل میں ہی غذا کو پکاتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج کو ایک کانفرنس میں پیش کیا گیا جہان محققین کا کہنا تھا کہ طویل العمری اور صحت مندی کا انحصار متعدد عناصر پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گائوں کے لوگ جسمانی طور پر متحرک ہوتے ہیں اور اپنے روز مرہ کے کام خود کرتے ہیں جو جسمانی افعال کو درست رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply