چین، برطانیہ تعلقات کے خلاف جاپان کی خفیہ مہم کا انکشاف: رپورٹ

، برطانیہ کے ایک تھنک ٹینک کو چین کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کیلئے 10 ہزار پائونڈ ماہانہ ادا کر رہا ہے

، برطانیہ کے ایک تھنک ٹینک کو چین کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کیلئے 10 ہزار پائونڈ ماہانہ ادا کر رہا ہے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان، برطانیہ کے ایک تھنک ٹینک کو چین کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کیلئے 10 ہزار پائونڈ ماہانہ ادا کر رہا ہے، یہ رقم برطانیہ کے نمایاں سیاستدانوں کو ادا کی جا رہی ہے۔ سنڈے ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لندن میں جاپانی سفارتخانے نے ایک رجسٹرڈ چیرٹی (Henry Jackson Society (HJS سے اس سلسلے میں معاہدہ کر رکھا ہے تاکہ چین کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا سکے، یہ معاہدہ چین اور برطانیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات میں رخنہ ڈالنے کیلئے کیا گیا ہے، اس ہفتے کے اختتام تک برطانیہ کے سابق سیکرٹری خارجہ Malcolm Rifkindنے تسلیم کیا کہ ایچ جے ایس 2005ء میں قائم ہوئی تھی نے ان سے رابطہ قائم کیا گیا تھا  کہ وہ ان کے نام سے Daily Telegraph میں ایک مضمون شائع کرنا چاہتے ہیں جس میں برطانیہ کے Hinkley Point C ایٹمی پلانٹ میں چین کی شرکت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ مضمون کا عنوان تھا کہ اگر ہم Hinkley Point C ایٹمی پلانٹ تعمیر کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو چین بحران میں کس طرح برطانیہ کی روشنیاں بند کر سکتا ہے  اور اس مضمون میں مختلف خدشات کا اظہار کیا گیا تھا کہ کوئی نہیں جانتا کہ چور دروازے سے کونسی ٹیکنالوجی اس ایٹمی پلانٹ کی تعمیر کیلئے استعمال کی جا رہی ہے۔ سنڈے ٹائمز کا کہنا ہے کہ چین کے خلاف جاپان کی خفیہ رابطہ مہم سے ظاہر ہوتا ہے  کہ جاپان کو چین، پاکستان تعاون کے سنہری عشرہ کے بارے میں خدشات لاحق ہیں جب ایچ جے ایس سے Xinhua کے نمائندے نے انٹرویو کیلئے درخواست کی تو اس نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

No comments.

Leave a Reply