امریکی قائم مقام اٹارنی جنرل کو امیگریشن پالیسی کے خلاف پر نوکری سے نکال دیا گیا

امریکی قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یتس

امریکی قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یتس

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قائم مقام اٹارنی جنرل Sally Yatesکو متنازع امیگریشن پالیسی کے خلاف بولنے پر نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ Sally Yates کی جگہ Dana Boente قائم مقام اٹارنی جنرل کے لیے نامزد ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے امریکی محکمہ خارجہ کے 100 سے زائد اہلکاروں کے بعد قائم مقام امریکی اٹارنی جنرل بھی ٹرمپ کی متنازع امیگریشن پالیسی کے خلاف ہو گئیں اور اس کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ کہتی ہیں امیگریشن پالیسی چیلنج ہو تو کوئی وکیل مقدمہ نہ لڑے۔ وائٹ ہائوس ناراض محکمہ خارجہ کے اہلکاروں پر برہم کہا امیگریشن پالیسی تسلیم کریں ورنہ گھر جائیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے 100 سے زائد اہلکار امیگریشن پالیسی کے خلاف ہو گئے۔ کہتے ہیں چند دہشت گرد روکنے کے لیے 20 کروڑ افراد پر پابندی درست نہیں ہے۔ ادھر وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ ناراض محکمہ خارجہ کے اہلکار امیگریشن پالیسی تسلیم کریں ورنہ  گھر جائیں۔ امریکی محکمہ انصاف نے بھی ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کا دفاع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قائم مقام اٹارنی جنرل Sally Yatesکہتی ہیں کہ ٹرمپ کے حکم نامے کو قانونی نہیں سمجھتی۔ امیگریشن پالیسی چیلنج ہو تو کوئی وکیل مقدمہ نہ لڑے۔ نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کے لیے امریکی سینیٹ کی عدالتی کمیٹی میں ووٹنگ آج ہو گی۔

No comments.

Leave a Reply