پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا، کراچی کنگز نے پی ایس ایل میں پہلی کامیابی حاصل کر لی

بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا

بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا

شارجہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

پشاور زلمی اور Quetta Gladiators کے درمیان پاکستان سپر لیگ کا نواں میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں  Peshawar Zalmi اور Quetta Gladiators کے درمیان میچ بارش سے متاثر ہوتا رہا جس کے باعث اسے 16 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ Quetta Gladiators کے کپتان Sarfraz Ahmed نے ٹاس جیت کر Peshawar Zalmi کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو Tamim Iqbal اور Mohammad Hafeez نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا لیکن Mohammad Hafeez 16 رنز بنا کر 41 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، Kamran Akmal بغیر کوئی رنز بنائے اور Eoin Morgan ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تاہم Tamim Iqbal وکٹ پر ڈٹے رہے اور 46 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ Sohaib Maqsood بھی 30 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ Quetta Gladiators کی جانب سے Hasan Khan ، Rilee Rossouw اور Mohammadullah نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔Quetta Gladiators کو جیت کے لئے 118 رنز کا ہدف ملا لیکن موسلا دھار بارش نے انہیں بیٹنگ کرنے کا موقع نہ دیا۔ بارش کو دیکھتے ہوئے امپائرز نے میچ ڈرا کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا۔ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں آج کے پہلے میچ کے حریف Peshawar Zalmi 4 اور Quetta Gladiators اب تک 3 میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں ٹیموں کو 4،4 پوائنٹس حاصل ہیں لیکن بہتر رن ریٹ کی بدولت Quetta Gladiators دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

کراچی کنگز نے پی ایس ایل میں پہلی کامیابی حاصل کر لی

کراچی کنگز نے پی ایس ایل میں پہلی کامیابی حاصل کر لی

پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں Karachi Kings نے Islamabad United کو Duckworth-Lewis قانون کے تحت 8 رنز سے شکست دے دی۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ بارش سے متاثر ہونے کے باعث 13 اوورز تک محدود کر دیا گیا جبکہ Islamabad United نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنائے جس کے جواب میں Karachi Kings 9.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنائے تھے کہ ایک مرتبہ پھر بارش ہو گئی۔ موسلا دھار بارش کے باعث امپائرز نے Duckworth-Lewis قانون کے تحت Karachi Kings کو 8 رنز سے فاتح قرار دے دیا۔ہدف کے تعاقب میں Karachi Kings کی جانب سے Chris Gayle اور Babar Azam نے اننگز کا آغاز کیا لیکن Chris Gayle ایک بار پھر شائقین کو مایوس کرتے ہوئے صرف 2 رنز پر میچ کی تیسری گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے  جس کے بعد کپتان Kumar Sangakkara بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کر سکے اور 20 کے مجموعی اسکور پر 2 رنز بنا کر Mohammad Irfan کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ Shoaib Malik 6 اور Ravi Bopara ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ Babar Azam نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ اس سے قبل Karachi Kings کے کپتان Kumar Sangakkara نے ٹاس جیت کر پہلے Islamabad United کو بیٹنگ کی دعوت دی تو Misbah XI کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر Sam Billing بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 10 رنز تک پہنچا تو جارح مزاج Brad Haddin نے 6 رنز بنانے کے بعد گرائونڈ بدر ہو گئے جبکہ Devon Smith بھی 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ کپتان Misbah ul Haq نے انتہائی سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 گیندوں پر صرف 16 رنز بنائے جبکہ Shane Watson 26 رنز بنا سکے۔ Karachi Kings کی جانب سے Imad Wasim اور Osama Mir نے 2،2 جبکہ Usman Khan نے ایک وکٹ حاصل کی۔

No comments.

Leave a Reply