سینکڑوں تارکین وطن زبردستی سپین میں داخل، جھڑپیں، متعدد زخمی

سینکڑوں تارکین وطن زبردستی گیٹ توڑ کر مراکش کے ساتھ واقع ہسپانوی علاقے سیوٹا میں داخل ہو گئے

سینکڑوں تارکین وطن زبردستی گیٹ توڑ کر مراکش کے ساتھ واقع ہسپانوی علاقے سیوٹا میں داخل ہو گئے

میڈرڈ ۔۔۔ نیوز تائم

سینکڑوں تارکین وطن زبردستی گیٹ توڑ کر مراکش کے ساتھ واقع ہسپانوی علاقے Ceuta میں داخل ہو گئے۔ رپورٹوں کے مطابق تارکین وطن اور ہسپانوی پولیس کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اے ایف پی کے مطابق شمالی افریقی ملک مراکش سے ملحقہ ہسپانوی علاقے Ceuta میں گزشتہ روز سینکڑوں تارکین وطن گیٹ توڑ کر زبردستی داخل ہو گئے ہیں۔ ہسپانوی سول گارڈز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دوران پولیس اور پناہ گزینوں کے مابین جھڑپیں بی ہوئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ جھڑپوں کے نتیجے میں 3 سول گارڈز اور دو مہاجرین زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پناہ گزینوں کو روکنے کی کوشش کرنے والے 10 مراکشی فوج بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے۔ تاہم Ceuta ریڈ کراس کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ 30  سے زائد تارکین وطن زخمی ہوئے جن کا علاج پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں کیا جا رہا ہے۔ کئی پناہ گزینوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں اور دیگر زخمی بھی آئے ہیں۔ زیادہ تر افراد 20 فٹ اونچی اور خاردار تاروں والی سرحدی باڑ پھلانگنے کی کوشش میں زخمی ہوئے۔ سول گارڈز کے مطابق یہ واقع گزشتہ روز صبح 6 بجے پیش آیا۔ سی سی ٹی وی کو فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ 600 سے زائد پناہ کے متلاشی افراد نے مختلف اوزاروں کی مدد سے سرحدی گیٹ کو توڑنا شروع کیا۔

No comments.

Leave a Reply