اسرائیل، فلسطین تنازعے کے دو ریاستی حل کی جاپان حمایت کرتا ہے: جاپانی وزیراعظم

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے ایوانِ زیریں میں خطاب کرتے ہوئے

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے ایوانِ زیریں میں خطاب کرتے ہوئے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیر Shinzo Abe نے کہا ہے کہ اسرائیل، فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی جاپان حمایت کرتا ہے۔ جاپانی وزیر اعظم Shinzo Abeنے ایوانِ زیریں کی ایک کمیٹی کو جمعے کے روز بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دو ریاستوں کا قیام اہمیت کا حامل ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے کہا تھا کہ معاملے کا تصفیہ دو ریاستی حل کے ذریعے ہی کیا جانا ضروری نہیں۔Shinzo Abe نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جاپان بغور جائزہ لے گا۔ انہوں نے امریکہ کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ امن کے قیام کے لیے امریکہ ہر ممکن کوشش کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاپان اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

No comments.

Leave a Reply