انجیلا مرکل کے 38، مارٹن کے 49 فیصد حامی، جرمن چانسلر کی تبدیلی کا امکان

جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور یورپی پارلیمان کے سابق اسپیکر مارٹن شلس

جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور یورپی پارلیمان کے سابق اسپیکر مارٹن شلس

برلن ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایک سروے کے مطابق ستمبر کے لیے طے شدہ عام انتخابات میں اگر چانسلر شپ کے لیے براہ راست دو پارٹی سربراہان کے درمیان مقابلہ کرایا جائے،  تو ایس پی ڈی کے سربراہ  Martin Schulzجرمن چانسلر انجیلا مرکل کو شسکت دے دیں گے۔ سروے کے نتائج گزشتہ روز جاری کیے گئے۔اس سروے کے مطابق 49 فیصد جرمن ووٹر یورپی پارلیمان کے سابق اسپیکر Martin Schulz کو آئندہ وفاقی چانسلر دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ 38 فیصد جرمنی کے لوگوں کی خواہش ہے کہ انجیلا مرکل بدستور اس عہدے پر فائز رہیں۔یہ نتائج گزشتہ ماہ جنوری کے مقابلے میں انتہائی مختلف ہیں جب انجیلا مرکل کو 44 فیصد جرمن رائے دہندگان کی حمایت حاصل تھی جبکہ Martin Schulz کی حامیوں کی شرح 40 فیصد تھی۔پارٹی کی بنیاد پر کرائے جانے والے سروے کے مطابق ایس پی ڈی کی جماعت میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 30 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ چانسلر انجیلا مرکل کی سربراہی میں قدامت پسند یونین جماعتوں کے اتحاد کی حمایت دو فیصد کمی ہے بعد اب 34 فیصد بنتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply