فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کیا جائے: فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ

فرانسیسی پارلیمنٹ اور سینیٹ کے140 ارکان نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

فرانسیسی پارلیمنٹ اور سینیٹ کے140 ارکان نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

پیریس ۔۔۔ نیوز ٹائم

فرانسیسی پارلیمنٹ اور سینیٹ کے140 ارکان نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر Francois Hollande کے نام اپنے مشترکہ خط میں مذکورہ ارکان پارلیمان نے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حق خودارادیت کے ناقابل انکار اصول کی بنیاد پر فرانس باضابطہ طور پر اعلان کرے کہ فلسطینی عوام کو ایک مملکت کے قیام کا حق حاصل ہے۔ فرانسیسی پارلیمنٹ اور سینیٹ کے ارکان کے مشترکہ خط کے مطابق فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا عالمی قوانین اور ضابطوں کے عین مطابق ہے۔ اس خط میں دستخط کرنے والوں میں فرانس کی دائیں اور بائیں بازو کی جماعتوں کے بعض اہم رہنمائوں کے نام بھی شامل ہیں  جن میں Socialist  پارٹی کے رکن پارلیمنٹ Gilbert Roger ، Communist Party کی Marie George Buffe ، اور Pierre luran کا نام لیا جا سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ستمبر 2013ء کے بعد سے اقوام متحدہ کے 193 ارکان میں سے ایک  134رکن ملکوں نے آزاد فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply