جرمنی میں تارکین وطن پر روزانہ اوسطاً 10 حملے ہوتے ہیں، رپورٹ

کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جانب سے تارکینِ وطن کے لیے دروازے کھولنے کے بعد سے پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا

کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جانب سے تارکینِ وطن کے لیے دروازے کھولنے کے بعد سے پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا

برلن ۔۔۔ نیوز ٹائم

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جانب سے تارکین وطن کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہنے کے بعد سے تارکین وطن پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا  اور وزارت داخلہ کے مطابق ملک میں تارکین وطن پر روزانہ اوسطاً 10 حملے ہوتے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے جرمن وزارت داخلہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جانب سے تارکینِ وطن کے لیے دروازے کھولنے کے بعد سے پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا اور 2016 ء میں 3 ہزار 553 حملے تارکینِ وطن اور پناہ حاصل کرنے والوں کے ہوسٹلز پر ہوئے۔ بی بی سی کے مطابق جرمنی میں تارکین وطن پر ایک ہزار حملے گھروں کے اندر ہوئے جبکہ تین چوتھائی حملوں میں تارکینِ وطن کو ان کی رہائش گاہوں سے باہر کے علاقوں میں نشانہ بنایا گیا۔

No comments.

Leave a Reply