پولینڈ عظیم پاک، چین اقتصادی کوریڈور منصوبوں میں شرکت کا خواہاں ہے: پولش سفیر پیو ٹر اے اوپلنسکی

پاکستان میں پولینڈ کے سفیر پیو ٹر اے اوپلنسکی

پاکستان میں پولینڈ کے سفیر پیو ٹر اے اوپلنسکی

اسلام آباد  ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان میں پولینڈ کے سفیر Piotr A. Opalinski نے کہا ہے کہ پولینڈ عظیم پاک، چین اقتصادی کوریڈور منصوبوں میں شرکت کا خواہاں ہے، سی پیک فریم ورک میں پاکستان کیلئے اقتصادی ترقی کے وسیع مواقع ہیں۔ پیر کو یہاں Preston University میں پاک، پولینڈ تعلقات کے حوالے سے ایک لیکچر کے دوران پولش سفیر Piotr A. Opalinski نے کہا  کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات 1947ء سے قائم ہیں اور آزادی کے فوری بعد سے ہی دونوں ملکوں کے مابین اہم دفاعی شعبوں میں تعاون کا آغاز ہو  گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام انتہائی باصلاحیت اور پاکستانی مصنوعات بھی معیاری ہیں۔ یورپی منڈیوں میں پاکستان سرجیکل، سپورٹس، ٹیکسٹائل، لیدر مصنوعات اور باسمتی چاول کی بڑی مانگ ہے۔ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت میں اضافے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف مل کر کام کر رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply