مہاجرین کے حقوق خطرے میں ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش

جنیوا ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل Antonio Guterres کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اقلتیوں اور تارکین وطن کو عوامیت پسندوں کے حملوں اور حکومتوں کی جانب سے اس معاملے میں ذمہ داریوں سے پہلو تہی کی وجہ سے خطرات لاحق ہیں۔ Antonio Guterres نے گزشتہ روز یہ بات جنیوا میں انسانی حقوق کی کونسل سے خطاب میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں اور تارکین وطن پر عوامیت پسندوں کے حملے جاری ہیں  اور حکومتیں ان کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے درست انداز سے عہدہ نھبا نہیں رہی انسانی حقوق کی کونسل کے سالانہ اجلاس کے افتتاح کے موقع پر Antonio Guterres نے مزید کہا کہ اقلیتوں اور تارکین وطن کے حقوق کا تحفظ نہایت ضروری ہے۔ Antonio Guterres اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز ہونے سے قبل اقوام متحدہ کے ادارے مہاجرین کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ انسانی حقوق کی عالمی کونسل کا یہ سالانہ اجلاس ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے، جب امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ صدارت پر فائز ہو چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply