جنوبی سوڈان میں جنگ اور بھوک، لوگ مسلسل وطن چھوڑنے پر مجبور

جوبا حکومت کے مطابق ایک لاکھ افراد کو خوارک کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ مزید ایک ملین قحط کا شکار ہو سکتے ہیں

جوبا حکومت کے مطابق ایک لاکھ افراد کو خوارک کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ مزید ایک ملین قحط کا شکار ہو سکتے ہیں

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے بتایا ہے کہ جنوبی سوڈان میں قحط، بھوک اور جنگ کی وجہ سے رواں برس کے دوران اب تک اس افریقی ملک کے 32 ہزار باشندے سوڈان کی جانب سے نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ 2011ء میں سوڈان سے الگ ہو کر معرض وجود میں آنے والے ملک جنوبی سوڈان کی حکومت نے کچھ علاقوں کو قحط زدہ قرار دے دی ہے۔ جوبا حکومت کے مطابق ایک لاکھ افراد کو خوارک کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ مزید ایک ملین قحط کا شکار ہو سکتے ہیں۔  یو این ایچ سی آر کے مطابق قحط کی وجہ سے رواں سال کے دوران 60 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہو جائیں گے۔

No comments.

Leave a Reply