نیو یارک سٹی کے علاقے کوینز میں تقریباً 800 زبانیں بولی جاتی ہیں

کوئینز  میں جو زبان جتنی زیادہ بولی جاتی ہے نقشے پر اسے اتنا ہی زیادہ بڑا اور نمایاں کر کے دکھایا گیا ہے

کوئینز میں جو زبان جتنی زیادہ بولی جاتی ہے نقشے پر اسے اتنا ہی زیادہ بڑا اور نمایاں کر کے دکھایا گیا ہے

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

حال ہی میں شائع ہونے والی ایک Atlas کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ زبانیں نیو یارک سٹی کے Queens’s میں بولی جاتی ہیں جن کی تعداد ایک، دو درجن نہیں بلکہ تقریباً 800 ہے۔ Rebecca Solnit اور Joshua Jelly-Schapiro کی شائع کردہ Nonstop Metropolis: اے نیو یارک سٹی Atlas میں منفرد انداز سے جائزہ لے کر بتایا گیا ہے کہ نیو یارک سٹی میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مختلف رنگ و نسل کے لوگ آباد ہیں اور یہ کہ وہاں کتنی زبانیں بولی جاتی ہیں۔ Atlas سے معلوم ہوتا ہے کہ نیو یارک سٹی کے علاقے Queens’s میں بولی جانے والی زبانوں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی تقریباً 800 ہے۔ لسانی نقطہ نگاہ سے نیو یارک سٹی کا یہ اجمالی جائزہ مرتب کرنے کے لیے امریکا میں کام کرنے والی مختلف مقامی اور بین الاقوامی لسانی تنظیموں سے اعداد و شمار حاصل کیے گئے جنہیں مختلف علاقوں کے نقشوں پر ظاہر کیا گیا ہے جن میں سب سے زیادہ زبانیں Queens’s کے نقشے پر ہیں۔ Queens’s میں جو زبان جتنی زیادہ بولی جاتی ہے نقشے پر اسے اتنا ہی زیادہ بڑا اور نمایاں کر کے دکھایا گیا ہے۔ دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اس نقشے پر نمایاں ترین زبانوں میں انگریزی اور چینی کے ساتھ اردو بھی موجود ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اردو بولنے اور سمجھنے والوں کی تعداد یہاں بھی کچھ کم نہیں۔ Greek ، Filipino ، Indonesian ، Russian، Japanese Lithuanian, جیسی بڑی زبانوں کے علاوہ یہاں ایسی زبانیں بھی بولی جاتی ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں مثلاً Chavacano، Waray-Waray، Minangkabau اور Bukharian وغیرہ۔ واضح رہے کہ نیو یارک سٹی 5 بڑے علاقوں پر مشتمل ہے جن میں Bronx, Manhattan, Brooklyn, Staten Island and Queens شامل ہیں۔ 460 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے ہوئے علاقے Queens کی آبادی 23 لاکھ 40 ہزار نفوس پر مشتمل ہے لیکن حیرت انگیز طور پر یہ لسانیاتی کے اعتبار سے صرف امریکا ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں سب سے بھرپور ہے۔ Solnit کے مطابق صرف Queens’s میں جتنی زبانیں بولی جاتی ہیں اتنی دنیا کے کسی ملک میں ایک ساتھ نہیں بولی جاتیں۔

کوئینز  میں جو زبان جتنی زیادہ بولی جاتی ہے نقشے پر اسے اتنا ہی زیادہ بڑا اور نمایاں کر کے دکھایا گیا ہے

کوئینز میں جو زبان جتنی زیادہ بولی جاتی ہے نقشے پر اسے اتنا ہی زیادہ بڑا اور نمایاں کر کے دکھایا گیا ہے

نیو یارک سٹی کے علاقے کوینز میں تقریباً 800 زبانیں بولی جاتی ہیں

نیو یارک سٹی کے علاقے کوینز میں تقریباً 800 زبانیں بولی جاتی ہیں

No comments.

Leave a Reply