نواسی ویں آسکر ایوارڈز: 14 نامزدگیاں پانے والی ”لالا لینڈ” 6 ایوارڈز جیت سکی

دی ٹیم آف لالا لینڈ جس نے آسکر ایوارڈز میں 6 ایوارڈز جیتے

دی ٹیم آف لالا لینڈ جس نے آسکر ایوارڈز میں 6 ایوارڈز جیتے

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

فلمی دنیا کے مشہور ترین 89ویں اکیڈمی ایوارڈز (آسکرز) کی شاندار تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ جہاں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ رواں سال کے آسکرز ایوارڈز میں کئی فلموں کے مختلف زمروں میں نامزد کیا گیا تھا اور کئی فلمیں اپنے نام یہ ایوارڈ کرانے میں کامیاب بھی رہیں، ساتھ ہی کئی معروف فنکاروں کو بھی اس ایوارڈ سے نواز گیا۔  89ویں اکیڈمی ایوارڈ کی 14 Categories میں نامزد ہونے والی ”La La Land” 6 ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہی،  جن میں بہترین اداکارہ ، بہترین ہدایت کار، بہترین Production Design اور بہترین گانے و دیگر شامل ہیں۔ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ اداکار Mahershala Ali, نے اپنے نام کیا، جہنوں نے فلم ” Moonlight ” میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم ”  Fences ” کی اداکارہ Viola Davis نے اپنے نام کیا۔ بہترین Animated فیچر فلم کا ایوارڈ ”  Zootopia” کے حصے میں رہا جبکہ سینما ٹو گرافی کا ایوارڈ ہالی ووڈ کی کامیاب فلم ”La La Land” نے اپنے قبضے میں کیا۔  فلم Fantastic Beast and Where To Find Them ” کو  بہترین Best costume design کا ایوارڈ دیا گیا۔ Documentary فیچر فلم کے زمرے میں ‘O.J.: Made In America‘ نے آسکر ایوارڈ حاصل کیا،  جبکہ فلم ” The White Helmets” کو بہترین شارٹ Documentary کا ایوارڈ ملا۔ فلم ” Hacksaw Ridge ” کو بہترین فلم Editing کے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ غیر ملکی زبان کی فلم کے زمرے میں نامزد فلم ” The Salesman” نے آسکر ایوارڈ حاصل کیا۔ کسی بھی فلم اور اس کے اداکاروں کے لیے میک اپ Hairstyling کا پرفیکٹ ہونا ضروری ہے اور اسی حوالے سے میک اپ اور Hairstyling کا ایوارڈ فلم ” Suicide Squad ” کے حصے میں رہا۔ فلم ”La La Land” نے میوزک میں بہترین اوریجنل اسکور کا ایوارڈ اپنے نام کیا، جس کے ساتھ اسی فلم کے گانے ‘City of Stars’ کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فلم ”La La Land” کو بہترین Production Design کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ شارٹ اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ فلم ” Piper ” کو ملا۔ فلم ” Sing” نے لائیو ایکشن شارٹ فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا، جبکہ فلم ” Arrival” کو Sound Editing کا آسکر ایوارڈز میں adapted screenplay کا ایوارڈ فلم ” Moonlight ” کے نام رہا۔

مون لائٹ بہترین فلم قرار ونرز آف دی مون لائٹ

مون لائٹ بہترین فلم قرار ونرز آف دی مون لائٹ

No comments.

Leave a Reply