سوئٹزرلینڈ میں پاکستانیوں کی دولت کا پتہ چلانے کے لیے معاہدہ طے

پاکستانی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشاد سوئٹزرلینڈ کے سفیر مارک جارج نے معاہدے پر دستخط کئے

پاکستانی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشاد سوئٹزرلینڈ کے سفیر مارک جارج نے معاہدے پر دستخط کئے

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

سوئس بینکوں میں موجود پاکستانیوں کی دولت کا سراغ لگانے کے لیے پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان دہرے ٹیکسوں سے بچائو کا نظرثانی شدہ معاہدہ طے پا گیا ہے  جس کے تحت پاکستانی ٹیکس اتھارٹیز سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی دولت بارے سوئس ٹیکس اتھارٹیز سے معلومات حاصل کر سکیں گی تاہم معلومات کا تبادلہ اگلے سال یکم جولائی سے شروع ہو گا۔ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب میں پاکستان کی جانب سے Federal Board of Revenue کے چیئرمین Dr Muhammad Irshad نے جبکہ سوئٹزرلینڈ کی طرف سے پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر Marc George نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ سینٹر  Mohammad Ishaq Dar ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو Haroon Akhtar Khan ، سوئٹزرلینڈ کے سفارتخانہ، وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ نظرثانی شدہ معاہدہ کے نمایاں خدوخال میں معلومات کے تبادلے سے متعلق آرٹیکل کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیار سے ہم آہنگ نئے آرٹیکل سے تبدیلی شامل ہے  جو او ای سی ڈی ماڈل پر مبنی ہے۔ ڈومیسٹک ٹیکس قوانین کے نفاذ کیلئے درخواست کے ذریعے حاصل کی جانے والی معلومات کے موجودہ دائرہ کار کو وسعت ملے گی۔ اس سے ٹیکس مقاصد کے لیے بینک معلومات تک رسائی ملے گی اور ایسی معلومات سے محض اس بنا پر انکار نہیں کیا جا سکے گا کہ یہ معلومات بینک یا کسی دوسرے مالیاتی ادارہ کی طرف سے روکی گئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply