سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 90 روز کی مہلت: وزارت لیبر

سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 90 روز کی مہلت

سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 90 روز کی مہلت

ریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 90 روز کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ مملکت میں اپنے قیام کو قانونی شکل دیں، جس کے بعد کاروائی شروع ہو جائے گی اور پکڑے جانے والوں کو 15 ہزار سے ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہو گا۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ Sulaiman Al-Yahya نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس مہلت سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ یہ موقع دوبارہ نہ ملے۔ اتوار کے روز ولی عہد Mohammed bin Nayef کی جانب سے 90 روز کی مہلت کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس مہلت کے دوران اپنے قیام کو قانونی شکل دینے والے افراد کو جرمانے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور نہ ہی ان کے فنگر پرنٹ لئے جائیں گے۔ حکام عموماً قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے فنگر پرنٹ لیتے ہیں تاکہ مملکت میں ان کے دوبارہ داخلے کو روکا جا سکے۔ اس سکیم کے تحت اپنے قیام کو قانونی شکل دینے والوں کے فنگر پرنٹ نہیں لئے جائیں گے اور یوں وہ سعودی عرب سے جانے کے بعد دوبارہ بھی آ سکیں گے۔ خصوصی ایمنسٹی سکیم کا آغاز 29 مارچ سے ہو رہا ہے۔ حج، عمرہ یا ٹرانزٹ وزٹ کے نام پر سعودی عرب میں آ کر غیر قانونی قیام کرنے والے اور غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے والے افراد بھی اس سکیم کے تحت اپنے قیام کو قانونی شکل دے سکتے ہیں۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد ہرگز کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply