امریکہ اور برطانیہ کی پروازوں میں برقی آلات لانے پر پابندی کا عملدرآمد شروع

امریکہ اور برطانیہ کی پروازوں میں برقی آلات لانے پر پابندی کا عملدرآمد شروع

امریکہ اور برطانیہ کی پروازوں میں برقی آلات لانے پر پابندی کا عملدرآمد شروع

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ اور برطانیہ جانے والی پروازوں میں مسافروں کو اپنے دستی سامان میں Laptops ، Tablets  اور DVD Playersلے جانے پر پابندی پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے Smart phone سے زیادہ بڑے Electronics Devices دوران سفر اپنے ساتھ نہیں رکھ سکیں گے۔ متحدہ عرب امارت کی Emirates Airline نے ایسے انتظامات کیے ہیں جن کے تحت مسافر جہاز میں سوار ہونے سے پہلے تک Electronics Devices کو استعمال کر سکیں گے لیکن ایسے مسافر جنھیں اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے فلائٹ تبدیل کرنی پڑتی ہے وہ اپنے سفر کے دوسرے حصے میں Electronics Devices رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔ امریکہ نے 8 مسلمان ملکوں کے مسافروں پر Electronics Devices لانے پر پابندی عائد کی ہے جبکہ برطانیہ نے 6 مسلمان ملکوں کے مسافروں پر دوران پرواز برقی آلات اپنے ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کی ہے۔ برطانیہ نے جن 6 ممالک سے آنے والے مسافروں پر برقی آلات لانے کی پابندی عائد کی ان میں Egypt, Turkey, Jordan, Saudi Arabia, Tunisia اور Lebanon شامل ہیں۔ امریکہ نے جن 9 فضائی کمپنیوں پر پابندی عائد کی ہے ان میں اردن کی فضائی کمپنی، Royal Jordanian ، Egyptian airline Egypt Air ، ترکی کی فضائی کمپنی، Turkish Airlines ، Saudi Arabian Airlines ، Kuwait airline ، Morocco Airlines ، Royal Air Morocco ، Qatar Airlines ، United Arab Emirates’s Al-Emirates ، اور Etihad Airline شامل ہیں۔ جن ہوائی اڈوں سے امریکہ جانے والی پروازوں پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے ان میں اردن کے دارالحکومت Oman’s Queen Alia International Airport ، Egypt’s Cairo International Airport ، Turkey’s Istanbul Ataturk Airport ، Saudi Arabia’s King Abdullah in Jeddah International Airport ، Riyadh King Khalid International Airport ، Kuwait International Airport ، Mohammad VI of Morocco International Airport ، Hamad International Doha Qatar ، Dubai International Airport اور Abu Dhabi International Airport شامل ہیں۔ برطانیہ کی پابندی کے مطابق مسافر ایسا کوئی برقی آلہ جس کی لمبائی 6.3 انچ اور چوڑائی 3.7 انچ سے زیادہ ہو اپنے ساتھ رکھنے کا مجاز نہیں ہے۔ عام طور پر سمارٹ فونز کی لمبائی اور چوڑائی مقررہ کردہ حد سے کم ہوتی ہے۔ امریکہ کی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے برقی آلات پر پابندی کی وجہ جہازوں میں ہونے والے دھماکے میں بتایا تھا۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اکتوبر 2015 ء میں مصری فضائی حدود میں تباہ ہونے والے روسی طیارے کی مثال دی جو ایک سافٹ ڈرنک کے ڈبے میں چھپائے گئے بم سے تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں 224 لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ گذشتہ برس صومالیہ میں ایک طیارے کو اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی جبکہ ایک لیپ ٹاپ پھٹ گیا تھا جس میں باردوی سامان چھپایا گیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply