امریکہ اور جنونی کوریا کی افواج کی سازشیں مشقیں، شمالی کوریا انتباہ دیئے بغیر بھرپور حملہ کریں گا

 پیانگ یانگ کے دعوی کے مطابق ایسی مشق جس میں کِم جونگ ان کو نشانہ بنایا گیا ہے

پیانگ یانگ کے دعوی کے مطابق ایسی مشق جس میں کِم جونگ ان کو نشانہ بنایا گیا ہے

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ وہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے خلاف سخت جوابی کاروائی کریں گی۔ یانگ نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ دونوں ملک مشترکہ فوجی مشقیں کر رہے ہیں جن میں شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان پر حملے کا قیاس کیا گیا ہے۔ کورین پیپلز آرمی کے جنرل اسٹاف ڈیپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے اتوار کے روز سرکاری ذرائع ابلاغ کے ذریعے انتباہ کا ایک بیان جاری کیا ہے۔ مذکورہ ترجمان نے مشقوں کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار کیا جن میں پیانگ یانگ کے دعوی کے مطابق ایسی مشق جس میں Kim Jong-un کو نشانہ بنایا گیا ہے  اور پیشگی حملے کی وہ مشترکہ مشقیں شامل ہیں جو یکم مارچ سے امریکہ اور جنوبی کوریا کی افواج، جنوبی کوریا میں کر رہی ہیں۔ ترجمان کا یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی فوج اپنی پیشگی خصوصی کاروائیوں اور حملوں کے ذریعے ان کی تمام مشترکہ کوششوں کو ناکام بنا دے گی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی اور جنوبی کوریائی افواج کی مشترکہ مشقوں کی سطح پر تعیناتی جاری رکھے جانے کی صورت میں شمالی کوریا کسی انتباہ کے بغیر اپنے طے کردہ وقت پر حملے کرے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا پر نظر رکھنے کیلئے انتباہ جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بیان بحیرہ زرد میں جنوبی کوریائی گشتی بحری جہاز ڈوبنے کے 7 سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ جہاز شمالی کوریا کے torpedo حملے کے نتیجے میں ڈوبا تھا۔

No comments.

Leave a Reply