بابری مسجد: 2018ء میں پارلیمنٹ سے قانون منظور کر کے رام مندر کی تعمیر شروع کر دیں گے: بھارتیہ جنتا پارٹی

سپریم کورٹ نے بابری مسجد اور رام مندر کا تنازعہ عدالت سے باہر سلجھانے کا مشورہ دیا ہے

سپریم کورٹ نے بابری مسجد اور رام مندر کا تنازعہ عدالت سے باہر سلجھانے کا مشورہ دیا ہے

پٹنہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہندوستان کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر Subramanian Swamy نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے بابری مسجد اور رام مندر کا تنازعہ عدالت سے باہر سلجھانے کا مشورہ دیا ہے، اگر رواں سال میں بابری مسجد اور رام مندر کا تنازعہ حل نہ ہوا تو راجیہ سبھا میں ہماری اکثریت ہے، ہم پارلیمنٹ میں قانون منظور کر کے 2018ء میں رام مندر کی تعمیر شروع کر دیں گے۔ بھارتی نجی ٹی وی چینل انڈیا ٹی وی  کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پالیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر Subramanian Swamy پٹنہ میں ہندو نشاط کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک عالیشان رام مندر کی تعمیر جس کا تعلق ہندوئوں کے عقیدے سے ہے،  Ayodhya میں ہی ہو گی، Ayodhya میں رام مندر کے تعمیر کا تعلق کروڑوں ہندوئوں کے عقیدے سے ہے، اگر باہمی رضا مندی سے رام مندر کی تعمیر ممکن نہیں ہوئی تو سال 2018 ء میں راجیہ سبھا میں بی جے پی کی اکثریت ہونے کے بعد ضروری قانون بنا کر رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 5 ریاستوں کے حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج سے کانگریس سے پاک ہندوستان پر مہر لگ گئی ہے،  کانگریس خود خودکشی کے موڈ میں ہے اور ہم اس کے آخری رسومات ادا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply