لندن میں قطری سرمایہ دار برطانوی شاہی خاندان سے بھی زیادہ جائیداد کے مالک، رپورٹ

برطانوری دارالحکومت میں قطر 21.5 ملین اسکوائر فٹ پر مشتمل ملکیت رکھتی ہے

برطانوری دارالحکومت میں قطر 21.5 ملین اسکوائر فٹ پر مشتمل ملکیت رکھتی ہے

 لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانوی دارالحکومت میں پراپرٹی کی ملکیت کے حوالے سے کئے جانے والے تازہ ترین سروے میں حیران کن طور پر قطری سرمایہ داروں نے ملکہ برطانیہ کو بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے لندن میں پراپرٹی کی ملکیت کے حوالے سے تحقیقاتی ادارے Datscha کے جمع کردہ اعداد و شمار کی روشنی میں مرتب کی گئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ Canary Wharf Group Investment Holdings جو Qatar Investment Authority  اور امریکی سرمایا کار ادارے Brookfield کی مشترکہ ملکیت ہے،  برطانوری دارالحکومت میں 21.5 ملین  اسکوائر فٹ پر مشتمل ملکیت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ قطر کی حکومت بھی لندن میں 1.8 ملین  اسکوائر فٹ جگہ کی مالک ہے  جبکہ اس کے مقابلے میں برطانیہ کے شاہی خاندان کے پاس صرف 7.3 ملین  اسکوائر فٹ جگہ مالک ہے۔ Qatar Investment Authority کے سابق سربراہ Sheikh Hamad bin Jassim bin Jaber al-Thani نے گزشتہ برس کہا تھا کہ لندن میں قطر کی سرمایہ کاری 30 ارب یورو تک پہنچ چکی ہیں اور سرمایہ کاری کے لئے برطانوی دارالحکومت سب سے موثر جگہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق Qatar Investment Authority Chelsea Barracks ، Olympic Village Shard سمیت Canary Wharf ، جہاں لندن کی چند بڑی عمارتیں موجود ہیں، کی ملکیت رکھتی ہے۔ تحقیقاتی ادارے Datscha نے Land Registry ، Companies House اور Value Association آفس کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ لندن میں دوسری بڑی پراپرٹی ملکیت کا حامل City of London Corporation ہے جس کے پاس 17.4 ملین اسکوائر فٹ جگہ ہے۔ لندن میں پراپرٹی کے اعتبار سے تیسرا نمبر Transport of London کا آتا ہے جس کے پاس 14.9 ملین  اسکوائر فٹ جگہ موجود ہے۔ Insurance company Aviva اور French-bank BNP paribas بالترتیب 9 ملین اسکوائر فٹ اور 7.5 ملین اسکوائر فٹ کی مالک ہیں۔ اس کے علاوہ کویت حکومت بھی لندن میں 3.65 ملین  اسکوائر فٹ جگہ رکھتی ہے جو لندن میں نیشنل گرڈ کے پاس جگہ سے زیادہ ہے۔

No comments.

Leave a Reply