اقوام متحدہ میں فلسطین کی حمایت میں 4 قراردادوں کی منظوری

ان میں سے ایک میں غزہ اور غرب اردن میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی اور دوسری میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کی گئی ہے

ان میں سے ایک میں غزہ اور غرب اردن میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی اور دوسری میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کی گئی ہے

اقوام متحدہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے واضح اکثریت کے ساتھ فلسطین کی حمایت میں 4 قراردادوں کی منظوری دے دی۔ فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے جن 4 قراردادوں کی منظوری دی ہے ان میں سے ایک میں غزہ اور غرب اردن میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی اور دوسری میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کی گئی ہے۔ دیگر 2 قراردادوں میں فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت اور مقبوضہ فلسطین یعنی اسرائیل میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزے پر زور دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سیاسی اور قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ فلسطین کی حکومت اور عوام مذکورہ قراردادوں کو عالمی فوجداری عدالت میں اپنے حقوق کی بالادستی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔  امریکا اور اسرائیل نے بعض ملکوں کو ساتھ ملا کر مذکورہ قراردادوں کو رکوانے کی بھی کوشش کی تاہم انھیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

No comments.

Leave a Reply