چین کی حمایت یافتہ کیری لیم ہانگ کانگ کی نئی سربراہ منتخب

کیری لیم ہانگ کانگ کی نئی سربراہ منتخب

کیری لیم ہانگ کانگ کی نئی سربراہ منتخب

ہانگ کانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین کی حامی ایک کمیٹی نے backed Carrie Lam کو ہانگ کانگ کی نئی سربراہِ حکومت منتخب کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس انتخاب کو انسانی حقوق کے گروپ جمہوریت پر ایک دھبہ قرار دے رہے ہیں۔ سن 2014ء میں آزادانہ انتخابات سے متعلق چلنے والی امبریلا موومنٹ کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ ہانگ کانگ میں ایک نئے سربراہِ حکومت کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ اس تحریک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم اس مطالبے پر عمل نہ ہو سکا۔ ہانگ کانگ کے موجودہ چیف ایگزیکٹیو  Leung Chun-ying کو بیجنگ کی کٹھ پتلی قرار دیا جاتا ہے اور وہ رواں برس جولائی میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply