ٹرمپ نے اوباما دور کا ماحولیاتی تحفظ کا قانون منسوخ کر دیا

ٹرمپ نے اوباما دور کا ماحولیاتی تحفظ کا قانون منسوخ کر دیا

ٹرمپ نے اوباما دور کا ماحولیاتی تحفظ کا قانون منسوخ کر دیا

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باراک اوباما کے دور میں متعارف کرائے گئے ماحولیاتی تحفظ کے قانون کو منسوخ کرتے ہوئے امریکا کو ایک بار پھر سے امیر ملک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما کی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی کی منسوخ کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد اوباما دور کے ایک درجن سے زائد منصوبے منسوخ ہو گئے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اوباما دور کے منسوخ کئے گئے منصوبوں میں کاربن کے اخراج میں کمی کا کلین پاور پلان بھی شامل ہے۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کو دوبارہ امیر بنائیں گے، نوکریاں لائیں گے اور عوام کے خواب پورے کریں گے۔ وائٹ ہائوس کے ترجمان Sean Spicer نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس صدارتی اقدام سے امریکا میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور عوام کو سستی بجلی کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے گی۔ ٹرمپ کے اس اعلان کو توانائی کے استعمال کی آزادی کا ایگزیکٹو آرڈر قرار دیا گیا ہے۔ اس طرح امریکا میں زمین سے حاصل ہونے والے فوسل فیول انڈسٹری کو تقویت حاصل ہو جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply