بی جے پی رکن کا ممبئی میں قائد اعظم کی رہائش گاہ کو مسمار کرنے کا مطالبہ

قائد اعظم نے 1930ء میں ممبئی کے مالابار ہلز میں رہائش گاہ بنوائی تھی

قائد اعظم نے 1930ء میں ممبئی کے مالابار ہلز میں رہائش گاہ بنوائی تھی

نئی دہلی۔۔۔ نیوز ٹائم

بی جے پی رکن Mangal Prabhat Lodha بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگے اور ممبئی میں Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah کی رہائش گاہ کو مسمار کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت کے پاکستان مخالف اقدامات نے سیکولر بھارت کی اصلیت بے نقاب کر دی ہے،  بی جے پی رکن Mangal Prabhat Lodha نے اسمبلی میں بانی پاکستان کی تاریخی رہائش گاہ Jinnah ہائوس گرانے کا مطالبہ کر دیا۔ بی جے پی کے رکن Mangal Prabhat Lodha کا کہنا ہے کہ Jinnah ہائوس تقسیم کی علامت ہے، منہدم کر دینا چاہیے، اس عمارت کو دیکھ کر تقسیم کی یاد آتی ہے، Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah کی رہائش گاہ کو گرا کر کلچرل سینٹر تعمیر کیا جائے۔ Mangal Prabhat Lodha نے مزید کہا کہ پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کو اس عمارت کی مینٹی نینس اور دیکھ بھال پر ہزاروں ہندوستانی روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھارتی پارلیمنٹ میں دشمن پراپرٹی ایکٹ کی منظوری دی گئی ہے، جس کے بعد Mangal Prabhat Lodha نے یہ مطالبہ سامنے آیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس ایکٹ کی منظوری کے بعد Jinnah ہائوس بھارتی حکومت کی ملکیت ہے اور اس کو مسمار کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ واضح رہے کہ Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah نے 1930ء میں ممبئی کے Malabar Hill area میں رہائش گاہ بنوائی تھی  اور پاکستان بننے سے قبل Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah اسی عمارت میں رہائش پزیر تھے۔ یاد رہے اس سے قبل بھی بی جے پی رکن اسمبلی Brajesh Singh نے تاریخی  Darul Uloom کے حوالے سے مشہور شہر Deoband, کا نام تبدیل کر کے Deovrind رکھنے کا مطالبہ کیا اور دعوی کیا کہ دیوی کی رہائش کی وجہ سے اس کا پرانا نام Deovrind تھا۔ Brajesh Singh کا کہنا تھا کہ Deoband ہندووں کیلئے ایک مقدس مقام ہے کیونکہ اس کی تاریخ مہابھارت سے وابستہ ہے۔

No comments.

Leave a Reply