پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 3 رنز سے شکست دے دی

شاداب خان نے 14 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی

شاداب خان نے 14 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی

ٹرینیڈاڈ ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر 4 میچز کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کر لی۔ کوئنز پارک اوول گرائونڈ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان Carlos Brathwaiteنے ٹاس جیت کر پہلے گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی تو Sarfraz Ahmed الیون نے مقررہ 20 اوور میں 132 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے Evin Lewis اور Chadwick Walton ہدف کے تعاقب کے لئے کریز پر آئے لیکن دوسرے ہی اوور میں 10 کے مجموعی اسکور پر Evin Lewis رن آئوٹ ہو گئے۔ دوسری وکٹ پر Chadwick Walton اور Marlon Samuels نے 50 رنز کی شاندار شراکت قائم کی جس کے بعد میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی آتا جاتا رہا۔Chadwick Walton 21، Lendl Simmons ایک، Kieron Pollard 3، Marlon Samuels 44، کپتان Carlos Brathwaite 15 اور Rovman Powell بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے۔ میچ اس وقت سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا جب آخری اوور میں میزبان ٹیم کو جیت کے لئے 14 رنز درکار تھے، Hasan Ali کے آخری اوور کی ابتدائی 2 گیندوں پر Sunil Narine نے 2 چوکے لگا کر جیت کا دیا روشن کیا جس کے بعد 2 گیندیں ضائع کرنے کے بعد پانچویں گیند پر وہ رن آئوٹ ہو گئے۔  آخری گیند پر Jason Holder نے بڑی ہٹ لگانے کی کوشش کی جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ گرین شرٹس کی جانب سے Shadab Khan خان نے اپنے شاندار اسپیل میں ایک میڈن اوور کے ساتھ 14 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ Wahab Riaz اور Hasan Ali نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر Shadab Khan کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا جبکہ پہلے میچ میں بھی Shadab Khan ہی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔ اس سے قبل گرین شرٹس کی جانب سے Kamran Akmal اور Ahmed Shehzad نے اننگز کا آغاز کیا  لیکن پہلے ہی اوور میں Kamran Akmal بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز Babar Azam نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 41  تک پہنچا تو Babar Azam 27 رنز بنا کر Carlos Brathwaite کی گیند پر کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ تیسرے آئوٹ ہونے والے بلے باز Ahmed Shehzad تھے جنہوں نے 15 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 14 رنز بنائے جس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ Shoaib Malik 28، Fakhar Zaman 5، کپتان Sarfraz Ahmed12، Sohail Tanvir اور Imad Wasim 4، 4، Shadab Khan13 اور Wahab Riaz 24 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے Sunil Narine اور Carlos Brathwaiteنے 3، 3،  Samuel Badree 2 اور Kesrick Williamsنے ایک وکٹ حاصل کی۔

No comments.

Leave a Reply