چینی حکومت نے سنکیانگ میں برقعے اور داڑھی پر پابندی عائد کر دی

چینی حکومت نے سنکیانگ میں برقعے اور داڑھی پر پابندی عائد کر دی

چینی حکومت نے سنکیانگ میں برقعے اور داڑھی پر پابندی عائد کر دی

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چینی حکومت صوبے Xinjiang کے مسلمان مردوں کے داڑھی رکھنے اور خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اِس پابندی کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔ چینی حکومت نے انتہا پسند عقائد کے فروغ اور انہیں پھیلانے کو بھی خلاف ضابطہ قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی حکومت نے اپنے شہریوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جن میں داڑھی رکھنے اور خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی لگا دی اس کے علاوہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر حکومتی پالیسیوں کے بارے میں پیش کیے جانے والے پروگرامز کو سننے یا دیکھنے سے انکار بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ چینی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے ضابطوں کے تحت بچوں کو نیشنل تعلیمی پروگرام سے دور رکھنے کی بھی ممانعت کر دی گئی ہے۔ ان حکومتی پابندیوں کا متن صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی ویب سائٹس پر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply