ٹرمپ کا سفری پابندیوں کا نیا حکم نامہ غیر معینہ مدت تک معطل

 ٹرمپ سفری پابندی اس وقت تک لاگو نہیں کر سکیں گے جب تک مقدمہ عدالت میں ہے

ٹرمپ سفری پابندی اس وقت تک لاگو نہیں کر سکیں گے جب تک مقدمہ عدالت میں ہے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی ریاست ہوائی کے وفاقی جج Derrick Watson  نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 6 مسلم ممالک پر لگائے گئے سفری پابندیوں کے نئے حکم نامے کو غیر معینہ مدت تک معطل کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست ہوائی کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ امریکی صدر کے فیصلے سے ملک میں سیاحت اور بین الاقوامی طلبہ کی آمد دونوں کا نقصان پہنچے گا۔ جس پر جج امریکی ریاست ہوائی کے وفاقی جج Derrick Watson  نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سفری پابندیوں کے نئے حکم نامے کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کر دیا جس کا مطلب ہے کہ ٹرمپ سفری پابندی اس وقت تک لاگو نہیں کر سکیں گے جب تک مقدمہ عدالت میں ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندیوں کے نئے حکم نامے کے تحت 6 مسلم ممالک کے شہریوں پر 90 روز کے لیے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے 5 ریاستوں نے چیلنج کیا تھا  جبکہ اس سے قبل جنوری میں بھی ٹرمپ کی جانب سے مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا جسے عوامی احتجاج اور مختلف ریاستوں کی مخالفت کے بعد عدالت نے معطل کر دیا تھا۔ امریکی صدر نے فیڈرل کورٹ کا معطلی کا فیصلہ نائنتھ سرکٹ کورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم اس کورٹ نے بھی ماتحت عدلیہ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

No comments.

Leave a Reply