بریگزٹ کا آغاز: لندن اور شمالی آئرلینڈ میں مظاہرے

برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کا عمل شروع ہونے پر لندن اور شمالی آئرلینڈ میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں

برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کا عمل شروع ہونے پر لندن اور شمالی آئرلینڈ میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کا عمل شروع ہونے پر لندن اور شمالی آئرلینڈ میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ یورپی یونین کے صدر Donald Tusk کا کہنا ہے کہ یورپی یونین اپنے رکن ممالک کے مفادات کا تحفظ کرے گی، امید ہے برطانیہ مستقبل میں قریبی شراکت دار رہے گا۔ دوسری جانب جرمن چانسلر Angela Merkel نے Theresa May کا ایک اہم Brexit مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ Angela Merkel کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی اور مستقبل کے تعلقات پر مذاکرات ایک ساتھ نہیں ہو سکتے۔ پہلے برطانیہ کے اخراج کی تفصیلات طے ہوں گی، اس کے بعد مستابل کی شراکت داری پر بات چیت کی جائے گی۔ اس دوران شمالی آئرلینڈ میں مظاہرین اس تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ Brexit کے نتیجے میں شمالی آئرلینڈ اور ری پبلک آف آئرلینڈ کے درمیان ایک بار پھر سخت سرحدی قوانین لاگو ہو جائیں گے۔ تاہم برطانوی وزیر خزانہ Philip Hammond نے Brexit مذاکرات کے ذریعے نرم ترین سرحدی پابندیوں کے معاہدے کی امید ظاہر کی ہے۔ ادھر لندن میں پارلیمان کے باہر موجود مظاہرین کا کہنا ہے کہ Brexit کے حامی برطانیہ کو ماضی میں لے جانا چاہتے ہیں۔ لیکن برطانوی وزیر اعظم Theresa May کہہ چکی ہیں کہ Brexit سے واپسی کا کوئی راستہ نہیں۔ اب برطانوی حکومت کا اگلا قدم Great Repeal Bil متعارف کرانا ہے جس کے تحت یورپی یونین کی برطانیہ پر قانونی ادارہ داری ختم ہو جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply