امریکی خاتون خلا باز پیگی وائٹ سن کا خلا میں چہل قدمی کا نیا ریکارڈ

امریکی خاتون خلا باز پیگی وائٹ سن

امریکی خاتون خلا باز پیگی وائٹ سن

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی خاتون خلا باز Peggy Whitson کو فضائی چہل قدمی کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کے دوران جمعرات کے روز ایک ہنگامی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوا کچھ یوں کہ خلا میں تیزی سے گردش کرنے والے چھوٹے ذرات سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو بچانے کے لیے اس پر جو خلاف چڑھایا گیا ہے،  اس وقت اپنی جگہ سے اکھڑ گیا جب Peggy Whitson ایک بیگ کھولنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ چونکہ اڑ جانے والے غلاف کو واپس لانے کی کوئی صورت باقی نہیں تھی۔ اس لیے خلائی اسٹیشن کے عملے نے اس کی بجائے متبادل انتظامات کیے۔ جمعرات کے روز Peggy Whitson کی خلائی چہل قدمی سے خلا میں کسی خاتون کے ٹہلنے کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی اپنی کئی مہمات میں مجموعی طور پر خلا میں 53 گھنٹے چہل قدمی کر چکی ہیں۔ Peggy Whitson کی عمر 57 سال ہے۔ وہ 8 بار خلا میں چہل قدمی کر چکی ہیں۔ وہ ناسا کی سب سے عمررسیدہ خاتون خلاباز ہونے کے ناطے سب سے زیادہ تجربہ کار ہیں اور ان میں مہمات سر کرنے کی توانائی برقرار ہے۔ Peggy Whitson اور ان کے ساتھی خلاباز Shane Kimbrough کی خلامیں چہل قدمی کا مقصد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں مستقبل کی تجارتی پروازوں کے لیے ڈاکنگ پورٹ کی تعمیر مکمل کرنا تھا۔

11

No comments.

Leave a Reply