جنوبی کوریا کی برطرف صدر پارک گئیون ہائی کو گرفتار کر لیا گیا

جنوبی کوریا کی برطرف صدر پارک گئیون ہائی

جنوبی کوریا کی برطرف صدر پارک گئیون ہائی

سئیول ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی کوریا کی برطرف شدہ صدر Park Geun-hye  کو گرفتار کر لیا ہے۔ Park Geun-hye کو اختیارات کے ناجائز استعمال کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی برطرف صدر Park Geun-hye کو گرفتار کر لیا گیا  انہیں بطور صدر اختیارات سے تجاوز کرنے اور ان کے ناجائز استعمال کے الزامات کے بعد برطرف کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے بدعنوانی کے ایک سکینڈل میں صدر Park Geun-hye اور ان کی ایک قریبی دوست Choi Soon-sil کے ملوث ہونے کی بنا پر ان کا مواخذہ کیا تھا۔ بعد ازاں جنوبی کوریا کی عدالت نے اس مواخذے کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ صدر Park Geun-hye نے خفیہ سرکاری معلومات کو راز رکھنے کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی اہم دستاویزات کو لیک کیا اور اپنی دوست Choi Soon-sil کو حکومتی معاملات میں مداخلت کی اجازت دے کر قانون کی خلاف ورزی کی اس بنا پر انہیں عدالت نے برطرف کر دیا۔

No comments.

Leave a Reply