ایٹمی حملے کا خوف؟ امریکی بحری بیڑا شمالی کوریا سے دور چلا گیا

یو ایس بحری بیڑا کارل ونسن

یو ایس بحری بیڑا کارل ونسن

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی Navy aircraft carrier نے شمالی کوریا سے مخالف سمت کی جانب پیش قدمی کی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق امریکی پیسیفک کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا سٹرائیک گروپ مغربی بحرہند کی جانب سفر کر رہا ہے۔ اس سے قبل اتوار کو شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر خدشات میں اضافے کے باعث امریکی فوج نے بحریہ کے سٹرائیک گروپ کو کوریائی خطے کے جانب پیشرفت کا حکم جاری کیا تھا۔ امریکی پیسفک کمانڈ نے اس تعیناتی کو خطے میں تیار رہنے کی حکمت عملی قرار دیا تھا۔ ماہرین کے مطابق اب یہ بات واضح نہیں ہے کہ یہ اقدام جان بوجھ کر دیا جانے والا دھوکا تھا جس کا مقصد شاید شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو خوفزدہ کرنا تھا یا پھر منصوبہ بندی کی تبدیلی۔ شمالی کوریا نے حال میں کئی جوہری تجربات کیے ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ مستقبل میں یہ جوہری اسلحہ بنا سکتا ہے جس میں امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت ہو سکتی ہے۔ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سنپو سے جاپان کے سمندر میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا اور امریکا پر ایٹمی حملہ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

No comments.

Leave a Reply