ٹائم میگزین کے ریڈرز پول میں دنیا کی 100 بااثر شخصیات

ٹائم میگزین کے ریڈرز پول میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک ووٹ بھی حاصل نہ کر سکے

ٹائم میگزین کے ریڈرز پول میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک ووٹ بھی حاصل نہ کر سکے

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی ٹائم میگزین کے ریڈرز پول میں دنیا کی 100 بااثر شخصیات کے سروے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک ووٹ بھی حاصل نہ کر سکے۔ سروے میں فلپائن کے صدر پہلے نمبر پر رہے، حتمی فہرست کا اعلان 20 اپریل کو ہو گا۔  ان کے علاوہ بھارتی نژاد مائیکرو سافٹ کے CEO Satya Nadella اسرائیل کے وزیر اعظم Benjamin Netanyahu، وائٹ ہائوس کے سیکریٹری Sean Spicer  اور IvankaTrump اور بشار الاسد بھی کوئی ووٹ حاصل نہ کر پائے۔ فلپائن کے صدر کو ہاں میں 5 فیصد ووٹ ملے۔ ریڈرز پول سروے میں کینیڈا کے وزیر اعظم Justin Trudeau ، Pope Francis ، مائیکروسافٹ کے Bill Gates اور فیس بک کے Mark Zuckerberg کو 3 فیصد ووٹ شیئر ملا۔  سروے میں میگزین نے آن لائن اپنے قارئین سے اس سال دنیا کے 100 سے زیادہ بااثر افرادکو لے کر سروے کرایا ہے۔

No comments.

Leave a Reply