بھوک ہڑتالی فسلطینی قیدیوں سے مذاکرات نہیں کریں گے: اسرائیل

جیل میں قید مقبول فلسطینی لیڈر مروان البرغوثی

جیل میں قید مقبول فلسطینی لیڈر مروان البرغوثی

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیل کے پبلک سیکیورٹی کے وزیر Gilad Erdan  نے بھوک ہڑتال کرنے والے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں سے بات چیت نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اسرائیلی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں اجتماعی ہڑتال کر رکھی ہے۔ ان سے جیل میں قید مقبول فلسطینی لیڈر Marwan Barghouti نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے اپنے مطالبات کی ایک فہرست بھی جاری کی ہے اور اسرائیل حکام سے بہتر طبی سہولتوں سے لے کر ٹیلی فون مہیا تک مختلف مطالبات کیے ہیں۔ بھوک ہڑتال شروع ہوتے ہی Marwan Barghouti کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر نے کہا کہ فلسطینی دہشت گرد اور قاتل ہیں اور یہ جس چیر کے حقدار ہیں وہ انہیں دی جا رہی ہے اس لیے ان کے ساتھ مذاکرات کا جواز نہیں ہے۔

No comments.

Leave a Reply