ایک ایسی جاپانی گیم، جس میں تین لڑکیاں ہیں جن سے آپ شادی کر سکتے ہیں

اس گیم کا نام نٹزوما لولی کیشن ہے، اس میں تین مجازی کردار یا لڑکیاں ہیں جن سے آپ شادی کر سکتے ہیں

اس گیم کا نام نٹزوما لولی کیشن ہے، اس میں تین مجازی کردار یا لڑکیاں ہیں جن سے آپ شادی کر سکتے ہیں

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپانی کمپنی نے محبت اور رومانس پر مبنی ایک ویڈیو گیم بنایا ہے جس کے ذریعے عام افراد اپنی مجازی دلہنوں سے حقیقی زندگی میں شادی کر سکیں گے یعنی اس طرح گیم میں موجود کارٹون دلہن سے شادی کی جا سکے گی جو خود ایک دلچسپ بات ہے۔ اس گیم کا نام Niitzuma Lovely xCation ہے جسے محبت اور ملاپ کا ایک simulations قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس میں تین مجازی کردار یا لڑکیاں ہیں جن سے آپ شادی کر سکتے ہیں۔ ان میں سے ایک لڑکی کے بال لمبے اور سیاہ، دوسری کے بھورے چھوٹے اور تیسری سنہرے بالوں والی ہے۔ اسے مزید حقیقی بنانے کے لیے دلہا کسی حقیقی چرچ میں جا کر ان مجازی دلہنوں سے شادی کر سکتے ہیں اور Virtual Reality کے ذریعے صرف کمپیوٹر میں موجود اپنی شریکِ حیات سے بات بھی کر سکیں گے۔ یہ گیم 28 اپریل کو لانچ کیا جائے گا اور اس ضمن میں شادی کی ایک خصوصی تقریب 30 جون کو منعقد ہو گی تاہم اس کی جگہ خفیہ رکھی گئی ہے۔ کمپنی کا خیال ہے کہ بہت سے افراد ایسی مجازی لڑکیوں سے شادی کرنا چاہیں گے۔ کئی افراد کو خاص Tuxedo Dress پہنا کر Virtual Reality Headset دیا جائے گا جسے پہن کر وہ ان کی منتظر دلہنوں کو دیکھ سکیں گے۔ اسی طرح حقیقی مردوں کے ساتھ کارٹون خواتین بھی قبول ہے، قبول ہے کہیں گی۔ واضح رہے کہ جاپان میں لوگ کمپیوٹر پر روبوٹ کو دوست بناتے ہیں۔ تاما گوچی کے نام پر وہ مجازی جانوروں کا روزانہ خیال رکھتے ہیں۔ ماہرینِ نفسیات کا خیال ہے کہ جاپانی مرد بیزار ہیں یا پھر مشینوں اور روبوٹس پر اعتبار کرتے ہیں اسی لیے یہ ویڈیو گیم غیر معمولی طور پر مقبول ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply