موسمی تبدیلیاں: دنیا کا برفیلا ترین مقام توکا ماچی کے گلیشئر پگھلنا شروع ہو گے

توکا ماچی میں تو سالانہ 460 انچ برف پڑتی ہے

توکا ماچی میں تو سالانہ 460 انچ برف پڑتی ہے

توکاماچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے شہر Tokamachi کا شمار دنیا کے برفیلے ترین مقامات میں سے ایک ہوتا ہے۔  البتہ اس مقام کے قریب ایک اور چھوٹا سا گائوں ہے جو اس شہر سے بلندی پر واقع ہے، اور وہاں کس قدر برف پڑتی ہے؟ آج تک اس کی پیمائش نہیں کی گئی۔ جاپان کے شہر Tokamachi سے 1500 فٹ کی بلندی پر واقع یہ گائوں Takakura کہلاتا ہے۔ Tokamachi میں تو سالانہ 460 انچ برف پڑتی ہے، البتہ Takakura میں کتنی برف پڑتی ہے اس کا تعین آج تک نہ کیا جا سکا، البتہ سطح سمندر سے مزید بلند ہونے کے باعث یہاں Tokamachi سے کہیں زیادہ برف پڑتی ہے۔ جاپان کے نوبل انعام یافتہ مصنف نے ایک بار اس جگہ کا دورہ کیا تو انہوں نے لکھا، تاروں بھری رات میں زمین سفید لبادہ اوڑھے لیٹی نظر آتی ہے۔ تاہم اب ماہرین موسمیات و ماحولیات کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کو متاثر کرنے والا کلائمٹ چینج اس مقام پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہا ہے اور اب یہاں برفباری کی اوسط میں کمی آ رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ Takakura کی آبادی صرف 14 افراد پر مشتمل ہے جبکہ ت Tokamachi میں 54 ہزار کے قریب لوگ مقیم ہیں، یہ تمام لوگ اس برفانی موسم کے عادی ہیں اور اس کے مطابق اپنا طرز زندگی تشکیل دے چکے ہیں۔ تاہم اب یہاں کا درجہ زیادہ ہونے کے باعث انہیں طبی مسائل پیش آ سکتے ہیں جبکہ اس سخت موسم کے مطابق بنایا گیا ان کا ذریعہ روزگار بھی خطرات کا شکار ہے۔ یاد رہے کہ دنیا بھر کے درجہ حرارت میں اضافے یعنی گلوبل وارمنگ کی وجہ سے دنیا کے برفانی مقامات شدید خطرات کا شکار ہیں  اور یہاں رہنے والی جنگلی و آبی حیات کو بھی معدومی کا خدشہ ہے۔ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے دنیا بھر میں موجود گلیشیئرز بھی پگھل رہے ہیں جس کے باعث سمندروں کی سطح میں اضافے کا امکان ہے  اور یوں تمام دنیا کے ساحلی شہروں کے ڈوبنے کا خطرہ دن بدن بڑھ رہا ہے۔ عالمی خلائی ادارے ناسا کے مطابق قطب شمالی کی برف بھی پگھل رہی ہے  اور گزشتہ سال صرف مارچ سے اگست کے دوران قطب شمالی کے سمندر میں ریکارڈ مقدار میں برف پگھلی۔ قطب شمالی کے بعد دنیا کے دوسرے بڑے برفانی مقام گرین لینڈ کی برف پگھلنے میں بھی خطرناک اضافہ ہو گیا ہے۔ جریدے سائنس ایڈوانس میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گرین لینڈ میں 2003 ء سے 2013 ء تک 2  ہزار 700 ارب میٹرک ٹن برف پگھل چکی ہے۔ برف کے اس قدر پگھلائو کے بعد اب ماہرین نے اس خطے کی برف کو نہایت ہی ناپائیدار قرار دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس کے پگھلنے کی رفتار میں مزید اضافہ ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply