برطانیہ: الیکشن منظوری ملتے ہی انتخابی مہم شروع، 8 جون کو عام انتخابات ہوں گے

برطانیہ میں 8 جون کو عام انتخابات ہوں گے

برطانیہ میں 8 جون کو عام انتخابات ہوں گے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

الیکشن کی منظوری ملتے ہی برطانیہ میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم Theresa Mayنے Bolton میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پہلے سے زیادہ بھاری مینڈیٹ کے ساتھ واپس آنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ Theresa May کا کہنا ہے کہ شوہر کے ساتھ ویلز میں Walking Holidays کے دوران اچانک الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا۔ عام انتخابات کے فیصلے کے بعد ملکہ برطانیہ سے مل کر انہیں فیصلے سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد الیکشن کے انعقاد سے Brexit  کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گا۔ برطانیہ کو طویل مدت  کے لئے استحکام حاصل ہو گا اور مختلف مقامات پر جا کر لوگوں سے ملنا ترجیح ہو گی۔ واضح رہے کہ Theresa May الیکشن سے قبل ٹی وی مباحثے میں حصہ نہیں لیں گی۔ دوسری جانب برطانیہ کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ لیبر پارٹی کے لیڈر Jeremy carbon نے لندن کے علاقے croydon میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ Theresa May نے ہیلتھ کیئر اور تعلیم سے متعلق انتخابی وعدے پوار نہیں کیے اور مباحثے میں شرکت سے بھی کترا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات فیصلہ کریں گے کہ ملک میں امیر ہی امیر تر ہو گا یا دیگر طبقوں کو بھی ترقی کا حق ملے گا۔ برطانوی پارلیمنٹ میں 8 جون کو عام انتخابات کے حوالے سے ہونے والی ووٹنگ مکمل ہو گی اور پارلیمنٹ نے 8 جون کو انتخابات کرانے کے حق میں 522 ووٹ ڈال کر اس کی منظوری دے دی، مخالفت میں صرف 13 ووٹ ڈالے گئے۔ دریں اثنا وزیر اعظم Theresa May نے برطانوی میڈیا کے سامنے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ عام انتخابات کے فیصلے کے بعد ملکہ برطانیہ سے مل کر انہیں فیصلے سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے سے زیادہ بھاری مینڈیٹ کے ساتھ واپس آئیں گے،  وزیر اعظم نے کہا کہ کامیاب ہو کر Brexit میں برطانوی عوام کے مفادات کا دفاع کر سکوں گی، جلد الیکشن کے انعقاد سے Brexit  کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گا، اور برطانیہ کو طویل معدت کے لیے استحکام حاصل ہو گا۔ دریں اثنا 8 جون کے مجوزہ انتخابات کے سبب  Gurtin کا ضمنی انتخاب منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ Gurtin کے پارلیمانی حلقے میں 4 مئی کو ضمنی انتخاب ہونا تھا۔

No comments.

Leave a Reply