امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان ایٹمی جنگ کا خطرہ، چین نے اپنی شہریوں کو شمالی کوریا چھوڑنے کا حکم دے دیا

چین نے اپنی شہریوں کو شمالی کوریا چھوڑنے کا حکم دے دیا

چین نے اپنی شہریوں کو شمالی کوریا چھوڑنے کا حکم دے دیا

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنے کا خطرہ اس قدر بڑھ چکا ہے کہ اب چین نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر شمالی کوریا چھوڑ کر نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا میں موجود چینی سفارت خانے کی طرف سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ جو چینی شہری شمالی کوریا میں رہائش پذیر ہیں یا کام کی غرض سے وہاں موجود ہیں فوری طور پر واپس چین پہنچ جائیں۔ حالات کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ چین نے پہلی بار اتنی عجلت میں اپنے شہریوں کو شمالی کوریا سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کورین حکمران کم جونگ ان چھٹے ایٹمی تجربے کی تیاریاں کر چکے ہیں جبکہ امریکہ ہر ممکن اس تجربے کو روکنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے ایٹمی تجربہ کیا تو امریکہ فوری طور پر اس پر حملہ کر دے گا۔ ماہرین کے مطابق ان دونوں ملکوں میں چھڑنے والی یہ جنگ تیسری عالمی جنگ ہو گی۔

No comments.

Leave a Reply