سوئٹرزلینڈ: ترک قونصل خانے پر درجنوں افراد کا حملہ، اردگان کے خلاف نعرے

سوئٹرزلینڈ میں ترکی کے قونصل خانے پر درجنوں افراد نے حملہ کر دیا

سوئٹرزلینڈ میں ترکی کے قونصل خانے پر درجنوں افراد نے حملہ کر دیا

زیورخ ۔۔۔ نیوز ٹائم

سوئٹرزلینڈ میں ترکی کے قونصل خانے پر درجنوں افراد نے حملہ کر دیا۔ ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق زیورخ میں ترکی کے قونصل خانے کی عمارت پر تقریباً 100 افراد کے گروپ نے حملہ کیا۔ چہروں پر ماسک پہنے نامعلوم افراد کے گروپ نے قونصل خانے کی عمارت پر رنگ پھینکا۔ مکمل طور پر ماسک سے ڈھکے چہروں والے حملہ آوروں نے صدر رجب طیب اردگان کو ہدف بنا کر عمارت سے قریب واقع بس سٹاپ پر اور سامنے والی عمارت پر رنگوں کے ساتھ اردگان کے خلاف نعرے بھی لکھے۔ تعطیل کی وجہ سے قونصل خانے میں عمارت کی سیکیورٹی کے علاوہ اور کوئی موجود نہیں تھا لہذا اضافی پولیس کے آنے تک عمارت سیکیورٹی کے بغیر رہی۔ قونصل جنرل Asiye Nurcan İpekçi نے ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد پولیس پہنچ گئی اور اس وقت ہم ضروری حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حالات پرسکون ہیں اور خوف زدہ ہونے کی کوئی بات نہیں۔

No comments.

Leave a Reply