جاپان کے ساحل سمندر پر پراسرار بحری جہاز کی آمد

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ پورا جہاز گلی سڑی لاشوں سے بھرا ہوا تھا

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ پورا جہاز گلی سڑی لاشوں سے بھرا ہوا تھا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے ساحل پر ایک پراسرار بحری جہاز آ گیا۔ جب کافی دیر تک جہاز سے کوئی باہر نہ آیا تو سیکیورٹی اہلکار تلاشی لینے کے لیے جہاز کے اندر چلے گئے۔ اندر جا کر انہوں نے ایسا منظر دیکھا کہ خوف سے لرز اٹھے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ پورا جہاز گلی سڑی لاشوں سے بھرا ہوا تھا۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ لاشیں شمالی کوریا کے ماہی گیروں کی ہیں جبکہ لاس اینجلس ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ جہاز شمالی کوریا کی بحری فوج کا حصہ تھا۔ رپورٹ کے مطابق جاپان کے پانیوں میں بھیجے گئے ان شمالی کورین باشندوں کو مناسب تربیت نہیں دی گئی تھی اور ان کے پاس وسائل بھی انتہائی کم تھے جس کے باعث ممکنہ طور پر یہ سمندر میں لاپتہ ہو گئے اور شدید موسم یا بھوک کی وجہ سے ان کی جہاز میں ہی موت واقع ہو گئی۔ بعض رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ لوگ شمالی کوریا کی بھوک و افلاس اور حکمرانوں کے ظلم  سے فرار ہو کر نکلے تھے لیکن سمندر میں بھٹک گئے اور موت کے منہ میں چلے گئے۔ جاپانی حکام ان لاشوں اور جہاز کے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔ ان تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ لاشیں اس قدر خراب حالت میں ہیں کہ ان کی موت کی وجہ معلوم کرنا ناممکن ہے۔

No comments.

Leave a Reply